Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا؛ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

Now Reading:

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا؛ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا؛ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسا رہا ہے، پارہ آج بھی 39  ڈگری کو چھوئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سے ہی تیز دھوپ کی تپش کے باعث گرمی اثر دکھانے لگی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاری ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ماہرہن کا کہنا ہے کہ گرمی کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سرکو دھانپ کر رکھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں، اس وقت کئی شہروں میں درجہ حرارت موجودہ موسم گرما کی بلند ترین سطح پر ہے، خاص طور پر سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں تو سورج آگ برسا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ اور پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ کل سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور گر دونواح میں آج موسم شدید گرم اورخشک رہے گا جبکہ آئندہ 7 روز تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شدید گرمی کا راج، ہیٹ اسٹروک کا خدشہ؛ ماہرین نے خبردار کردیا
پنجاب بھر میں پی ڈی ایم اے کا اہم ایمرجنسی الرٹ جاری، مگر کیوں؟ جانیے
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
بارشیں ہی بارشیں، کل سے ملک میں طوفانی موسم کا بڑا الرٹ جاری
کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر