Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہ ٹل سکا

Now Reading:

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہ ٹل سکا
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 4 افراد جاں بحق

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 4 افراد جاں بحق

ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا جبکہ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی نہ ٹل سکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں قیامت خیز گرمی کی لہر برقرار ہے، موہنجوداڑو 51 ڈگری کے ساتھ گرم ترین علاقہ بن گیا۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، نواب شاہ، ٹھٹہ، سکھر سمیت دیگر شہر بھی شدید گرمی سے جلنے لگے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی گرمی سے بے حال ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں رواں ہفتے گرمی مزید بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں بھی موسم شدید گرم ہے جبکہ ملتان، سرگودھا، گوجرانوالا، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے شہروں میں بھی گرمی اور حبس نے شہریوں کو نڈھال کردیا۔

Advertisement

دوسری جانب بلوچستان کے میدانی علاقوں بھی گرم ہواؤں کے ڈیرے جاری ہیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہے گا جبکہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی مزید قیامت ڈھا سکتی ہے، شہری گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز   اور پانی کا زیادہ سے زیادہ پیئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر