Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کہاں ہوگی بارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟

Now Reading:

آج کہاں ہوگی بارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟

آج کہاں ہوگی بارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا، تاہم مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات میں  چترال، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اضلاع میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشکجبکہ بعد از دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، بعداز دوپہر وسطی و جنوبی اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا
کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
معمول سے زیادہ بارشوں کا سلسلہ کس مہینے تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر