Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع

Now Reading:

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع
گرمی

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع

کراچی میں ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا ہے، جس کے پیش نظر آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں اس وقت جنوب مغرب سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم گرمی کی شدت میں آئندہ ہفتے کمی اور سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر قائد میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹا ہو سکتی ہے اور اس دوران رات کے وقت کچھ مقامات پر بونداباندی بھی متوقع ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جون میں درجہ حرارت 34 سے 36 کے درمیان رہتا ہے، سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہوگا، تاہم نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث دن کے اوقات میں سمندر کے قریب علاقوں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا
محکمہ موسمیات کے آلات درست پیشگوئی کیوں نہیں کرتے؟ اہم وجہ سامنے آگئی
بارشیں ہی بارشیں، چیئر مین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
شہر قائد میں گزشتہ روز دن بھر کہاں کتنی بارش ہوئی؟
کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر