چیف میٹرولوجسٹ کا کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو ابھی ختم نہیں ہوئی، جزوی ہیٹ ویوو اگلے دو روز تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، دو روز بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 45 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت 41 تک جانے کا امکان ہے اور گرمی کی شدت 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی، سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث حبس کی کیفیت بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News