کراچی میں مطلع ابر آلود ، سرمائی بادلوں کے ڈیرے
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
ملک بھر میں مون سون کا اسپیل جاری ہے، گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل برسے جبکہ کراچی میں رات گئے بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں جس کے بعد شمالی مشرقی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، جی بی، کشمیر، کے پی، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی کے پی، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
