شہر قائد میں گزشتہ روز دن بھر کہاں کتنی بارش ہوئی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی، جو کہ 59.2 ملی میٹرریکارڈ کی گئی، جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بارش اولڈ ایئرپورٹ پر 38.3 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
اورنگی ٹاون میں 30، گلستان جوہر میں 19.8، سعدی ٹاون میں 19، شاہراہ فیصل میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گلشن حدید میں 26، نارتھ کراچی میں 8.6، گلشن معمار میں 7.7، کیماڑی میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملیر میں 3، ماڑی پور میں 3، ابراہیم حیدری میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News