اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 19 جولائی کے دوران آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News