شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
کراچی میں صبح سویرے سے ہی کالے بادلوں کا راج ہے، شہر میں بادلوں اور ہلکی بوندا باندی نے موسم کو دلفریب بنادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ آج شام و رات کو ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ شہر میں اب ہوا کا کم دباؤ ختم ہوگیا ہے اور گزشتہ شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں موسم اسی طرح ابر آلود رہے گا جبکہ آنے والے دنوں میں شام و رات کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ شہر میں 30 جولائی سے بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے جبکہ اگست میں کراچی میں اچھی بارش ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News