محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، آج شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے، شہر میں دوپہر سے رات کے اوقات میں بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News