محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اتوار سے بدھ کے درمیان تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔ 4 سے7 اگست کے دوران شہر میں ایک سے دو اسپیل تیز بارش کے ہو سکتے ہیں۔
تیز بارش کی وجہ سے شہر کے اکثر مقامات پر 40 سے 60 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر اسپیل کے دوران 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اے ایف مسرور بیس پر 20 ملی میٹر، صدر اور قائد آباد 19 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 18.2 ملی میٹر، کورنگی 16.2 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو 14.7 میٹر، اور پی اے ایف فیصل بیس میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News