محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں 15 سے 18 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 16 سے 19 اگست کے درمیان کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، مون سون کا نیا سلسلہ 16 اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
اگلے 3 روز میں کراچی میں موسم ابر آلود اور بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ آج کراچی، تھرپارکر، جامشورو، ٹھٹھ اور سجاول کے اضلاع میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی توقع ہے، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورتلہ گنگ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News