اگست میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں جولائی میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں، تاہم جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ رواں ہفتے وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جبکہ 13 اگست سے نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس سے صوبہ بلوچستان اور سندھ زیادہ متاثر ہوں گے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کے شہروں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ اپر سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے یکم اگست تک بارشوں سے مختلف حادثات میں ایک سو سات افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ انتالیس اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں چونتیس، سندھ میں بائیس، بلوچستان میں بارہ، آزاد کشمیر میں تین، جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News