Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

Now Reading:

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

کراچی میں مزید بارشیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی شہر میں آج بھی پورا دن وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں بادلوں کا ڈیرا ہے جس کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار نظر آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے، تاہم آج وقفے وقفے سے بارش کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نیا اسپیل داخل ہونے کی وجہ سے 6 اگست تک شہر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ راجستھان، بھارت اور بحیرہ عرب سے سندھ پر اثر انداز ہورہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں آج بھی چند مقامات پردرمیانی سے موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش؛ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں آج وقفے وقفے سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
مون سون کا نیا اسپیل برسنے کو تیار؛ ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر