کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقے کورنگی، ماڑی پور روڈ، طلیاری، ہاکس بے کے اطراف میں صبح سویرے سے کالی گھٹا نے اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، کہیں معتدل تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سرمئی بادلوں کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار نظر آرہا ہے جبکہ آج پورا دن ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News