محکمہ موسمیات نے ساتواں ٹراپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اسنی بحیرہ عرب کے مغرب وسطی میں موجود ہے، سمندری طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں سے جنوب مغرب کی جانب گامزن ہے۔
سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 300 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اوڑمارہ کے جنوب مغرب میں 240 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
گوادر کے مشرق جنوب مشرق میں 300 کلو میٹر کے فاصلہ ہے، طوفان کا رخ ابتدائی طور پر بحیرہ عرب کے شامل مغرب ہے، بعدازاں طوفان کا رخ جنوب مغرب ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا جبکہ بلوچستان کے اضلاع جب، گوادر ، آواران سمیت دیگر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بلوچستان میں 60 تا 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور 80 کلو میٹر فی گھنٹہ سے جھکڑ چلنے کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی رہے گی اور لہریں معمول سے بلند ہونگی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے نے منع کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News