کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے اب تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی سڑکوں کی ابتر صورتحال ہے، لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کے باعث انڈر پاس بند کر دیا گیا ہے۔
شہر میں گزشتہ رات 8 تا آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
سرجانی 72.4، قائدآباد 61، ملیر ہالٹ 54.1، قائد آباد 27، بیس فیصل 23، اولڈ ایئرپورٹ 49.4 ، جناح ٹرمینل 42.2، اورنگی ٹاون 42، گلستان جوہر 39.6، بیس فیصل 37، گلشن حدید 35، نارتھ کراچی 34، ابراہیم حیدری 13، گلشن معمار 12، کیماڑی 7، ماڑی پور 5، کورنگی 3.8،ڈی ایچ اے 2.2 اور صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے کراچی کے لیے اپنی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق شہر قائد کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے اور اگلے 2 دن میں ممکنہ بارشوں کے باعث کراچی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ڈویژن میں آج سے 6 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔
اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں اور برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں، گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنائیں۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News