کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگزی سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 2 ستمبر سے ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ بارش برسانے والے سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے جبکہ بارش کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News