کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 2 ستمبر سے ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والے سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے جبکہ بارش کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں طوفان اسنی کا خطرہ ٹ ٹل گیا، خلیج بنگال میں دوسرا سسٹم بننے سے تین سو چار روز میں بھارتی گجرات پر اثرانداز ہو گا۔
کراچی میں بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے مختلف مقامات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News