Site icon بول نیوز

شہر قائد میں رات اور صبح میں خنکی بڑھنے لگی، دن بدستور گرم

شہر قائد میں رات اور صبح میں خنکی بڑھنے لگی، دن بدستور گرم

شہر قائد میں راتوں اور صبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم آج مطلع صاف،  موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

 شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیںرواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Exit mobile version