Site icon بول نیوز

سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی

سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکہ کے دورے پر آج واشنگٹن پہنچیں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونل ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں محمد بن سلمان اور ٹرمپ  کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

 اس دورے کا مقصد تیل اور سکیورٹی پر طویل المدتی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے جبکہ تجارت، ٹیکنالوجی اور ممکنہ طور پر سول نیوکلیئر پروگرام میں شراکت داری کو بڑھانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔تقریباً سات سال بعد دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا برطانوی نشریاتی ادارے پر 5 ارب ڈالرز تک کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

قبل ازیں امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔

Exit mobile version