Advertisement

امریکہ کا ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

امریکہ نے کہاہے کہ ان کے بحری جہازنے ایرانی ڈرون کی جانب سے دھمکیوں کے بعد اسے آبنائے ہرمزمیں مارگرایاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اظہارخیال کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکہ کے بحری جہازیوایس ایس باکسرنے ایک ایرانی ڈرون کو تباہ کیا جس نے امریکی بحری جہاز کے اوپر ایک ہزارگز کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے اسے دھمکی دی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کی بین الاقوامی پانیوں میں موجود جہاز کے خلاف کارروائی انتہائی اشتعال انگیز ہے، امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ دیگر اقوام کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے جہازوں کی حفاظت کریں۔

پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی ڈرون خطرناک حد تک جہاز کے انتہائی قریب آیا جس کے بعد جہاز نے اپنا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دفاعی ایکشن لیا۔

Advertisement

دوسری جانب اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے کہاکہ ہمارے پاس ڈرون مارگرانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version