ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تین برس مکمل ہوگئے ہیں ،ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری جلاوطن رہنمافتح اللہ گولن پرعائد کی تھی۔
ترکی کے ایک فوجی گروہ نے 15 جولائی2016 کو بغاوت کرنے کی کوشش کی اور ترکی کی سڑکوں پر بھاری نفری نکل آئی تاہم ترک صدر کا بیان سامنے آتے ہی عوام نے اپنے اتحاد سے مسلح فوجیوں کو پسپا کیا جس کی وجہ سے بغاوت ناکام ہوئی۔
ترکی ميں اس ناکام فوجی بغاوت ميں ملوث ہونے کے شبے پر اب تک تقريباً پچھتر ہزار افراد کو گرفتار اور ايک لاکھ تيس ہزار سے زائد سرکاری ملازمين کو برطرف کيا جا چکا ہے۔ ان ميں عدليہ، پوليس، استغاثہ، فوج اور شعبہ تعليم سے منسلک افراد بھی شامل ہيں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
