Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات، 30 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات، 30 افراد ہلاک
America Firing incident

امریکا میں  24  گھنٹوں  کے دوران فائرنگ کے دو بڑے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں پیش آیا۔ جس میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایل پاسو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے حوالے سے بری اطلاعات ہیں، کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ٹیکساس کےگورنر گریگ ایبٹ نے واقعہ کو بے رحم تشدد قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست اوہائیو کے بار میں پیش آیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اوہائیو کے شہر ڈیٹن میں یہ تازہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق بروز اتوار رات ایک بجے پیش آیا جہاں حملہ آور نے ڈیٹن شہر کے اوریگون ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور 16زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیٹن شہر کے نائب پولیس چیف میٹ کارپرکا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، موقع پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی اور جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر