Advertisement

کشمیرکامسئلہ پاکستان اوربھارت کومل کرحل کرناہوگا،برطانوی وزیراعظم

برطانیہ

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نےکہاہےکہ کشمیرکامسئلہ  پاکستان اور بھارت کومل کرحل کرناہوگاجس کیلئےمذاکرات بہترین راستہ ہے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورس جانسن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان کاکہناتھاکہ بھارتی وزیراعظم نے بورس جانسن کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کےرہنماؤں کےدرمیان بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امورسمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کےمطابق مودی نےبات چیت کے دوران مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا تذکرہ کیا جس پر برطانوی وزیراعظم نےکہا کہ برطانیہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا چاہئیے اور برطانیہ اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔

Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر تناؤ اور کشیدگی کم کرنے کے اہم ترین موضوع پربات چیت ہوئی،ڈونلڈ ٹرمپ نےصورتحال کوتشویش ناک قراردیتےہوئےایک بار پھر کشمیرکے معاملےپرثالثی کی پیشکش کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version