Advertisement

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن سمجھوتے

zalmay khalilzad on interview for afghan terrorist

امریکی نمائندے زلمے خلیل نے مسودے پر افغان صدر سے تبادلہ خیال کیا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن سمجھوتے کے مسودے پر اتفاق ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل  نے افغان نیوز ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتا ہے اوریہ تعلقات بہتر ہو چکے ہیں جبکہ زلمے خلیل نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی وجہ سے ہی افغان امن معاہدے کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری تک معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کو معاہدے کی کاپی فراہم کردی گئی ہے، افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے معاہدے پربات ہوگی۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق طالبان کے زیرتسلط علاقے امریکا کےخلاف حملے میں استعمال نہیں ہوں گے، طالبان بھی افغانستان میں غیر ملکی فوج میں کمی کی تجویز پر رضامند ہوگئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نےاپنے ایک بیان میں  دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تفصیلات  کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نویں دور کا آج پانچواں روز ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی جبکہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گے۔

معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام ’’اسلامی امارات افغانستان‘‘ رکھنا چاہتے تھے جس پر امریکا بھی آمادہ ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version