Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلح تصادم کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا،سعودی ولی عہد

Now Reading:

مسلح تصادم کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا،سعودی ولی عہد
MBS Interview

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عالمی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی۔اگرعالمی برادری نے ایران کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے تو خطے میں بڑے پیمانے پر کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ٹی وی سی بی ایس کے پروگرام ’60 منٹس‘ کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگی اور وہ چاہیں گے کہ علاقائی حریف کے ساتھ کشیدگی اس حد تک نہ جائے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر دنیا نے ایران کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے تو کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور عالمی مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔

ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مسلح تصادم کی صورت میں  تیل کی سپلائی متاثر ہوگی اور تیل کی قیمتیں اس حد تک بڑھ جائیں گی کہ ہم نے اپنی زندگی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ عالمی توانائی کی ضروریات کا 30 فیصد تیل سپلائی کرتا ہے اور تقریبا 20 فیصد عالمی تجارت کی گزرگاہ ہے۔ یہ خطہ عالمی معیشت میں 4 فیصد حصہ دار ہے۔ تصور کریں اگر یہ تینوں چیزیں بند ہو جاتی ہیں تو کیا ہوگا۔اس کا مطلب عالمی معیشت کی مکمل تباہی ہوگا صرف سعودی عرب یا مشرق وسطیٰ کی معیشت کی نہیں۔

Advertisement

سعودی ولی عہد نے کہا کہ تیل تنصیبات ہر حملے سے عالمی توانائی کی ضروریات کو 5 عشاریہ 5 فیصد نقصان پہنچا۔

انہوں نے 14 ستمبر کو سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کو احمقانہ قرار دیا۔

Advertisement

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتے۔ پر امن حل فوجی حل سے کئی گناہ بہتر انتخاب ہے۔

ولی عہد نے کہا کہ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کریں اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے نئی ڈیل بنانے پر کام کریں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم سعودی عرب اور امریکا نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔

ان حملوں کے بعد سے علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور امریکہ نے خلیج اور سعودی عرب میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

ان الزامات کو ایران کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ الزامات کو ثابت کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر