افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں کے مطابق دھماکے سے 1 بچے سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مرنے والوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں
ننگر ہار میں خود کش حملہ ہوا ہے جبکہ دھماکے کا ٹارگٹ انٹیلی جنس کے اہلکار تھے۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے شہر جلالاباد کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے کم از کم 62 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ، واقعہ میں زخمی ہونے افراد کو طبی امداد کہ لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News