Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی کارروائیوں کے امکانات

Now Reading:

ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی کارروائیوں کے امکانات
High Alert in France

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد دولت اسلامیہ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے امکانات پر فرانس میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفی کاسٹنر نے ملک کے سیکیورٹی اداروں کوچوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو گروپ کے سربراہ کی موت کے ردعمل میں ملک میں حملے ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بعد جہادیوں کے پروپیگنڈے میں شدت آسکتی ہے، اس لیے آیندہ دنوں میں ہونے والی عوامی تقریبات میں زیادہ چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔

ایس جی پی پولیس ایف او ٹریڈ یونین کے سکریٹری جنرل، ییوس لیف بویرے نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وزارت داخلہ نے ایک اعلٰی پروفائل جہادی رہنما کی ہلاکت کے بعد اس طرح کی کوئی رپورٹ جاری کی ہےجبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے البغدادی کی موت کو ان کی تنظیم کے لیے ایک دھچکا قراردیا ہے۔

یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

Advertisement

اس موقع پر امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا، اس نے ا خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر