Advertisement

برطانوی وزیر اعظم کا 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

Boris Johnson

برطانوی وزیر اعظم  بورس جونسن نے 12 دسمبر کو برطانیہ میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے بورس جونسن نےاپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

بورس جونسن  نےخط میں لکھا کہ پارلیمنٹ کو بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے مزید وقت دینے کو تیار ہوں،قانون ساز اسمبلی دسمبر میں انتخابات کرنے  کے فیصلے  کا ساتھ دے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو برسلز میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل برطانیہ اور یورپی یونین کی مذاکرات کرنے والی ٹیموں کے درمیان نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا  تھا۔

Advertisement

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ایب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ ہم نے ایک نئی بہترین ڈیل کی ہے جس سے کنٹرول دوبارہ ہمارے ہاتھ میں آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین بریگزٹ معاہدے کے قانونی متن پر کام کر رہے ہیں، لیکن اس کی منظوری کے لیے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کی اجازت درکار ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version