Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرمین شریفین میں نئے ائمہ اور خطباء کا تقرر

Now Reading:

حرمین شریفین میں نئے ائمہ اور خطباء کا تقرر
THE SELECTION OF IMAMS IN SAUDI ARABIA

 حرمین شریفین میں نئے ائمہ اور خطباء کا تقرر کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نئی تقرریوں کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری کو مسجد الحرام  میں امام تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مسجد نبوی شریف کے لئے  شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا اور شیخ ڈاکٹر احمد بن علی  الخدیفی کو امام تعنات کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ الجہنی خطیب بھی ہوں گے۔

شاہی منظوری کے بعد مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبد العزیز بلیلہ اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی امامت کے ساتھ خطیب بھی ہوں گے۔

اسی طرح شیخ ڈاکٹر احمس بن طالب حمید مسجد نبوی  میں امامت کے ساتھ خطیب بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ  کے سربراہ شیخ  ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے حرمین شیریفین  میں نئے تعینات  ہونے والے ائمہ اور خطباء کے ساتھ  ملاقات کی اور سعودی  حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس مئی کےمہینے میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کےسربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن عبدالعزیز السدیس نے ماہ صیام کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے آئمہ کرام کا تقرر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر