امریکہ:ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ،2افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں یونیورسٹی کیمپس میں مسلح شخص کی فائرنگ کےنتیجےمیں 2 افرادہلاک جبکہ12زخمی ہوگئےہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق حکام نےاتوارکوبتایاکہ ٹیکساس اےاینڈ ایم یونیورسٹی کےکامرس کیمپس کی پارٹی میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں دوافراد ہلاک اور14 دیگر زخمی ہوگئےہیں۔ فائرنگ کےبعدحملہ آور فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کےوقت پارٹی میں 750افرادموجود تھے۔جبکہ زخمی ہونےوالےافرادکوطبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔
حکام کےمطابق واقعے میں زخمی ہونےوالے14 افرادمیں سے 6کومعمولی ذخم آئےتھےجنھیں طبی امدادکےبعدگھربھیج دیاگیاہےجبکہ 4 افرادکی حالت تشویش ناک ہے۔مرنےوالےدونوں افرادمرد تھے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناہےکہ یہ طلبہ کی پارٹی تھی جس کاانتظام یونیورسٹی کی جانب سےنہیں کیاگیاتھا جہاں یونیورسٹی سےفارغ التحصیل طلبہ بھی شریک تھے۔
پولیس حکام کاکہناہےابتدائی تحقیقات کےمطابق گولیوں کےخولوں کی مددسےمعلوم ہوتاہےکہ مسلح شخص نے پارٹی میں موجودایک شخص کونشانہ بناناتھاتاہم اس فائرنگ کی زد دیگرافرادبھی آگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آورموقع سےفرارہونےمیں کامیا ب ہوگیاہے،تاہم پولیس نےواقعے کی تحقیقات شروع کرکےمشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2018 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ہی ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔
2018 کے اوائل میں فلوریڈا کی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کےبعدملک بھر میں ’گن کنٹرول‘ کی حمایت میں بڑےپیمانےپرمظاہرےبھی ہوئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News