امریکا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کہتی ہیں کہ ہم راہداری کے نومبر میں باضابطہ افتتاح کے منتظر ہیں کیونکہ پڑوسی ملکوں کے مابین عوام سے عوام کے تعلقات استوار کرنا خوشخبری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتارپور راہداری مسودے پر دستخط کااعلامیہ جاری کیا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کرتارپورراہداری کھولنے پر کام ہو رہا ہے جبکہ راہداری کھولنے کا فیصلہ اسلامی روایات کے عین مطابق ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اوربھارت نےکرتارپورراہداری کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جبکہ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل اور بھارت کی جانب سے بھارتی سیکریٹری داخلہ نےدستخط کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News