عام انتخابات: جسٹن ٹروڈو لگاتار دوسری مرتبہ کینیڈا کے وزیر اعظم منتخب
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ بعد اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبرر ساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کےعہدے پر براجمان ہوں گےتاہم توقع کے برخلاف بہترین نتائج دینے کے باوجود وہ پہلے جیسی اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں۔
کینیڈا میں عام انتخابات کے لیے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی 338 میں سے 156 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے تاہم اس کے لیے انہیں دوسری چھوٹی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔
حکمراں جماعت کی حریف کنزرویٹیو پارٹی121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اس طرح جسٹن ٹروڈو کو اپنے حریف پر صرف 35 نشستوں سے سبقت حاصل ہے۔
اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔اس طرح حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہو گا۔
جسٹن ٹروڈو کی کامیابی پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہیں مبارک باد پیش اور کہا کہ میں ان کے ساتھ کام کرنے کے کا منتظر ہوں ۔
Congratulations to Justin Trudeau for winning the elections in Canada. I look forward to working with him.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 22, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
