مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ اتنی متعصب ہوسکتی ہے کسی نے نہیں سوچا تھا،کشمیر سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنے والی ٹوئٹس بلاک کرتا رہا۔
آزادی اظہار کے معاملے پر مغرب کا دوغلا پن ظاہر ہوگیا، ٹوئٹر بھارت مخالف ٹوئٹس دباتا رہا اور کشمیر کی حمایت میں ٹوئٹس کو بلاک کرتا رہا۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے پر نیویارک میں قائم صحافیوں کی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلزم نے ٹوئٹر کی مذمت کردی گئی۔
سی پی جے کی تحقیق کے مطابق کشمیر میں حالیہ لاک ڈاؤن سمیت ماضی سے چلی آرہی ناانصافیوں کے خلاف کی جانے والی ٹوئٹس کو گزشتہ 2 سال سے بلاک کیا جارہا ہے جبکہ بھارت کے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے تقریبا10لاکھ ٹوئٹس کو دبا دیا گیا۔
مقبوضہ جموں کے سینکڑوں اکاؤنٹس کی رسائی بند کر دی گئی اور بھارتی شخصیات کی درخواست 4722 میں سے 131درخواستوں پر عمل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News