Advertisement
Advertisement
Advertisement

مانچسٹر:شد یدبارشوں کی لپیٹ میں،نظام زندگی مفلوج

Now Reading:

مانچسٹر:شد یدبارشوں کی لپیٹ میں،نظام زندگی مفلوج
Heavy rain in manchaster

مانچسٹرایک بارپھرشدید بارشوں کی لپیٹ میں،گزشتہ روزسےجاری  شدید بارشوں کےباعث متعدد  علاقےزیرآب آگئے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق برطانیہ کے شمال مغربی شہرمانچسٹرمیں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے، بارشوں کے باعث مانچسٹر اور لیڈزمیں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئیں۔ ریلوے لائن زیر آب آنے سےمانچسٹراورلیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے۔

موٹروے اورمرکزی شاہراہوں پربھی پانی جمع ہوچکاہےجس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث بہت سارے گھر اور کاروباری مراکز پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کوسفر سےاجتناب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شیفیلڈ میں شاپنگ سینٹرکےاطراف پانی جمع ہونےسےاندرموجود فراد محصور ہوگئے۔

Advertisement

مانچسٹر پولیس اور ایمرجنسی سروسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اور لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ طوفان برق و باراں سے مسائل شدید ہو سکتے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سےقبل بھی رواں سال جون  میں شدیدبارشوں کےنتیجے میں برطانیہ کے جنوبی  علاقےزیر آب آگئےتھے۔ جبکہ اس سےقبل مارچ میں بھی برطانیہ کےمختلف شہروں میں   طوفانی  بارشوں نے تباہی مچائی تھی ۔ جس کے نتیجےمیں متعددعلاقےزیرآب آگئےتھےجبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔ جبکہ رواں سال  ستمبرمیں برطانیہ ایک بارپھرطوفانی بارشوں کی زد میں  آگیا تھاجس  کےنتیجےمیں کئی شہروں میں  نظام زندگی مفلوج ہوگئی تھی جبکہ سڑکیں اورگلیاں سمندرکا  منظر پیش  کررہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر