Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے صاحبزادے کی بھارتی شہریت منسوخ

Now Reading:

سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے صاحبزادے کی بھارتی شہریت منسوخ
Aatish taseer

بھارت کی جانب سےپنجاب کے سابق گورنرسلمان تاثیرکےصاحبزادےاوربھارتی نژادبرطانوی شہری آتش تاثیرکی بھارتی شہریت منسوخ کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق گورنرپنجاب آتش تاثیرپیشےمیں صحافی ہیں اورنیویارک میں مقیم ہیں۔

آتش تاثیرنے کھ عرصہ قبل ٹائم میگزین میں ایک آرٹیکل لکھا تھا جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پرکڑی تنقیدکی گئی ہے۔

 13اگست کوبھارتی وزارت داخلہ کی جانب سےآتش تاثیر کو نوٹس بھیجا گیاتھا جس میں ان سے کہا گیا کہ اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا کارڈ کےلیےکاغذات جمع کراتےوقت انہوں  نےبھارتی سرکارسےیہ بات چھپائی کہ ان کےوالد پاکستانی تھے، اس لیے وہ بھارتی شہریت کے اہل نہیں ہوسکتےہیں۔

گزشتہ روزبھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نےسوشل میڈیاپرکہاتھا کہ آتش تاثیرنوٹس میں پوچھےگئےسوالوں کےجواب دینے میں ناکام رہےہیں،  اس لیے ان کی بھارتی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔

Advertisement

بعدازاں آتش تاثیرنےسوشل میڈیا پربھارتی وزارت داخلہ کےدعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھااوراپنے دعوے حق میں ای میل کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

آتش تاثیر نے لکھا کہ ان کی والدہ بھارتی شہری اور ان کی اکیلی سرپرست تھیں، انہیں مودی سرکارکے خلاف انتاقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

Advertisement

ادھرصحافیوں کےتحفظ کی تنظیم کمیٹی ’ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس‘ نے بھارتی اقدام کی مذمت کی ہے ۔ واشنگٹن میں تنظیم کے ایشیا پروگرام کوآرڈی نیٹر اسٹیون بٹلر نے کہا کہ تنقیدی آرٹیکل کی اشاعت کےبعد صحافی کے امیگریشن اسٹیٹس کو نشانہ بنانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کو تنقید اور پریس کی آزادی برداشت نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ آتش تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور بھارتی صحافی تولین سنگھ کے بیٹے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر