سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک جیل میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 3 قیدی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ریاض میں واقع الملاز جیل میں صبح سویرے لگی آگ کے بعد قیدیوں کو نکال لیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فائر فائٹنگ کے عملے نے بڑی کامیابی سے آگ پر قابو پا لیا۔ اور آگ کو مزید پھیلنے سے رو ک لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی لپیٹ میں آکر 3 قیدی ہلاک اور 21 کے قریب قیدی زخمی ہو گئے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی صحرائی ریاست میں ، بعض اوقات حفاظتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سےحادثاتی طور پر آگ لگنا عام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس ستمبر میں ، جدہ ہی میں ایک ٹرین اسٹیشن پر لگی آگ میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے ، آگ اتنی شدید تھی کہ دھوئیں کے بھاری بادلوں کو ہوا میں اٹھتے دیکھا گیا تھا۔ یہ اسٹیشن حرامین ہائی اسپیڈ ریل کے مرکزی نظام کی خدمت کرتا ہے ، جو مکہ اور مدینہ کے درمیان مسافروں کو لے جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
