بھارت :حیدرآبادریپ کیس کےملزمان کاانکاونٹر
بھارت کے شہرحیدرآباد میں نوجوان خاتون ڈاکٹر کوزیادتی اورجلا کرقتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس انکاونٹرمیں مارےگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق دوہفتے قبل بھارتی ریاست تلنگانہ کےشہرحیدرآباد میں 27 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر پریانکاریڈی ریپ کیس میں ملوث گرفتار چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئےہیں ۔
پولیس کاکہناہے کہ آج صبح چھ بجےچاروں ملزمان کو جائے وقوعہ پر نشاندہی کےلئے لایاگیا تاہم انہوں نے وہاں سے فرارہونےکی کوشش کی جس پر پولیس کوانکاونٹرکرنا پڑا۔
اس سے قبل ریپ کیس میں ملوث ملزمان میں سےایک ملزم چنٹاکنٹاکیشولوکی ماں نے مطالبہ کیاتھا کہ اس کے بیٹےکواسی طرح زندہ جلایا جائے جیسے لیڈی ڈاکٹر کو زندہ جلاکر قتل کیا گیا تھا۔
ملزم کی ماں کاکہناتھا کہ ’میرے بیٹے کوبھی ویسےہی زندہ جلایاجائےجیسےمتاثرہ لڑکی جلی ہے۔
بھارت :حیدرآبادریپ کیس،ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ
واضح رہےکہ دو ہفتے قبل تلنگانہ میں ایک 27 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر پریانکا ریڈی کو کچھ ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا کر قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد میں اپنی سکوٹر پر جا رہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس دوران قریب سے ایک ٹرک گزرا جس میں سوار چار مردوں نے اسے زبردستی ٹرک میں ڈال لیا اور شہر سے باہر ویرانے میں لے جا کر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
بھارت: ہر15 منٹ میں ایک خاتون ’’ریپ‘‘کاشکار
لیڈی ڈاکٹر کے گینگ ریپ اورزندہ جلانےکے ہولناک واقعے پر بھارت بھرمیں احتجاج کی شدید لہرپھیل گئی۔
جس کے بعدبھارتی پولیس نے لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار ملزمان کوگرفتاکرکیا تھا ۔ جن کی شناخت جولوشوا، جولو نوین،محمدپاشااورچنٹاکنٹاکیشولوکےنام سےہوئی تھی ۔
بھارتی پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیورپاشااجتماعی زیادتی کااہم ملزم تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
