Advertisement

انڈین سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

انڈین سپریم کورٹ

انڈین سپریم کورٹ نے آسام کے 6 حراستی کیمپوں میں انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انڈین سپریم کورٹ نے آسام کے چھ حراستی مراکز میں انسانی سہولیات حاصل کرنے کی درخواست میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔

 قومی شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے مطابق ہندوستانی شہری کی حیثیت سے اہل نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں اعلیٰ عدالت کے ایک بینچ نے نپون ملہوترا کی جانب سے دائر درخواست میں مداخلت سے منع کیا گیا ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے  آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں  مسلمان مخالف  ہندو نواز متنازع بل سے متعلق نئے قانون کےخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

بھارتی پولیس کی  جانب سے علی گڑھ یونیورسٹی میں طلباءپر تشدد کے بعد نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبا ءپربھی تشدد کیا گیا تھا۔

بھارت کامتنازع بل مخالفین پر طاقت کااستعمال

مقامی میڈیا کےمطابق  دہلی میں پولیس گرلزہاسٹل اورجامعہ ملیہ کی مسجد میں بھی گھس گئی،اور پناہ گزین طالبات پرتشدد اوربد سلوکی کی۔اس کے علاوہ بھارتی پولیس کی  جانب سےجامعہ ملیہ کےطلبہ و طالبات کے خلاف رات بھرکریک ڈاؤن کیا گیا تھا ۔

بھارتی پولیس نے طلباء پر بدترین تشدد کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو زخمی کیا اور کئی طلباءکو گرفتار کر کے لے گئی، جس کے بعد دہلی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا ۔

پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے، بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستے مظاہرین پر بدترین تشدد کر رہے ہیں۔

بھارت میں مسلم مخالف بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بد ترین تشدد کے تناظر میں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس  کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکوت  کو بزدل قرار دے دیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version