Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت :مسلح بارڈرفورس کےاہلکارنے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کرلی

Now Reading:

بھارت :مسلح بارڈرفورس کےاہلکارنے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کرلی
مسلح بارڈر فورس

بھارت کی مسلح بارڈر فورس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 5 کو ہلاک کرنےکےبعد   خود کشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین بارڈر فورس کے کانسٹیبل مسعود الرحمان نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    انڈو تبتان بارڈر پولیس( آئی ٹی بی پی) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ‘7 اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار دی’۔

واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس،انڈو تبتان بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے وابستہ تھا اور اس کی شناخت رام پھول مینا کے نام سے ہوئی تھی۔

Advertisement

واضح  رہے کہ  معدنی وسائل سے مالا مال بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجو مزاحمتی تحریک چلا رہے ہیں جسے سبوتاژ کرنے کیلیے حکومت نے لاکھوں فوجی اور نیم فوجی اہلکارتعینات کیے ہیں۔

2016 کے بعد سے اب تک بھارتی فوج میں 300 سے زیادہ خودکشی اور ایک دوسرے کو مارنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب  مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2017 سے اب تک 428 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر