Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ سلمان کی سیکورٹی اداروں کو امریکا کے ساتھ تعاون کی ہدایات

Now Reading:

شاہ سلمان کی سیکورٹی اداروں کو امریکا کے ساتھ تعاون کی ہدایات
شاہ سلمان

Saudi King Shah Salman- File Photo

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے فلوریڈا میں امریکی بحری اڈے پر سعودی طالب علم کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

شاہ سلمان نے امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کہا ہے کہ مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع ملی ہے کہ ایک سعودی طالب علم نے مذموم اقدام کیا ہے جو سعودی عرب اور اس کے عوام کی کسی طور ترجمانی نہیں کرتا۔ سعودی عوام امریکہ کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں۔

جمعے کے روز فلوریڈا میں امریکی نیول بیس میں زیر تربیت ایک سعودی عسکری طالب علم نے فائرنگ کر کے متعدد امریکیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

شاہ سلمان نے ٹرمپ کو اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی فرماں روا نے باور کرایا کہ یہ شنیع جرم کسی طور بھی سعودی عوام کی نمائندگی نہیں کرتا جو اپنے دلوں میں امریکی عوام کے لیے احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔

شاہ سلمان نے ٹرمپ سے بات چیت میں واضح کیا کہ سعودی عرب اس موقع پر امریکا کے ساتھ کھڑا ہے  اور سعودی سیکورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس افسوس ناک واقعے کی وجوہات جاننے میں مددگار معلومات تک پہنچنے کے واسطے متعلقہ امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس سے قبل جمعے کے روز فلوریڈا کے گورنر نے اعلان کیا تھا کہ نیول بیس میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کرنے والا شخص ایک زیر تربیت سعودی ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور کو بھی موت کی نیند سلا دیا گیا۔

Advertisement

فلوریڈا میں مذکورہ اڈے پر تقریبا 16 ہزار فوجی تعینات ہیں۔ امریکی بحریہ اس اڈے کو غیر ملکی عسکری اہل کاروں کے تربیتی پروگراموں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر