Advertisement

ریاض جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز میں بچے کی پیدائش

ریاض جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

سعودی عرب کی شمالی کمشنری عرعر سے ریاض جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے طیارے میں اس وقت ایک لیڈی ڈاکٹر اور نرس بھی موجود تھی ، السعودیہ ایئر کی پرواز  sv 1228 سعودی عرب کی شمالی کمشنری عرعر سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

 پروازکی روانگی سے قبل طیارے میں فضائی میزبان اور ٹریفک کے عملے نے خاتون مسافر کو سفر کرنے سے نہیں روکا۔

 ذرائع عملے کی جانب سے یہ بھی اطلاع نہیں دی گئی کہ طیارے میں مسافر خواتین میں سے ایک حاملہ خاتون بھی سفر کر رہی ہیں ۔

Advertisement

طیارے کے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹہ بعد خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی ، فضائی میزبان کو پتہ چلا کہ طیارے میں حاملہ خاتون بھی موجود ہیں عملہ پریشان ہوگیا اور فوری طور پر کپتان کو اطلاع دی گئی ۔

کپتان نے اناوسمنٹ کی کہ طیارے میں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود ہے تو فضائی عملے سے تعاون کرے کیپٹن کا اعلان سنتے ہی جہاز میں موجود ایک لیڈی ڈاکٹرنے فوری طور پر اپنی خدمات مہیا کر دیں ،۔

جہاز کے عملے نے زچہ خاتون کو جہاز کے عقبی حصہ میں منتقل کیا جہاں لیڈی ڈاکٹر اور نرس کی معاونت سے خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ، عملے کی جانب سے جب مسافروں کو بتایا گیا تو اس پر طیارے میں موجود مسافروں نے ننھے مہمان کا جہاز میں تالیاں بجا کر پرجوش استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version