Advertisement

ایوانکا ٹرمپ کا والد کے ساتھ مزید کام سے انکار

ایوانکا ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے والد دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

ایوانکا نے کہا اگر اُن کے والد 2020 میں صدر منتخب ہو بھی گئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ گو ان کے اس فیصلے میں لچک رہے گی تاہم ان کے بچے اور ان کی خوشیاں پہلے ہیں اورمستقبل میں بھی یہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ سیاست میں میرا رجحان کم ہے۔ میرے لیے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور پالیسیاں ہی اہم رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد منظور

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

ایوانکا کے شوہر جیراڈ کشنر کو  بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا سینئر مشیر مقرر کیا تھا۔

ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیویارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری عہدہ ملنے کے بعد دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے تھے۔

لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے، تاہم ایوانکا اس تناؤ سے انکار کرتی رہی ہیں البتہ ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اور ان کی خوشیاں پہلے ہیں اور یہی میری اولین ترجیح ہوگی۔

یاد رہے کہ ایوانکا ،ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ سے ان کی دوسری بیٹی ہیں۔

ایوانکا جنہیں ’یائل کشنر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہےایک بزنس وومن، فیشن ڈیزائنر، مصنف اور  ریئلٹی ٹی وی اسٹار بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version