Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای کا پچاس سال آگے کا ماسٹر پلان

Now Reading:

یو اے ای کا پچاس سال آگے کا ماسٹر پلان
یو اے ای

یو اے ای  نے اپنے مستقبل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تیاری کے لیے 50 سالہ ماسٹر پلان جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستقبل کے اس ماسٹر پلان کو 2020 میں حتمی شکل دی جائے گی اورسنہ 2021 میں امارات کے50 سالہ جشن تاسیس کے موقع پر اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران اپنی علیحدہ پہچان بنائی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یو اے ای  میں 2071 میں صد سالہ جشن کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس کے تحت طویل المیعاد 50 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔ یہ پلان طویل مدت کے لیے روڈ میپ ہوگا۔اس سلسلے میں اماراتی وژن 2021 اور ابوظبی وژن 2030 قابل ذکر ہیں۔

Advertisement

یو اے ای کا ویزا بالکل مفت 

یاد رہے کہ یو اے نے گزشتہ اتوار کو آئندہ تین عشروں کے لیے توانائی کی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔ اس حکمت عملی کا مقصد افراد اور اداروں میں توانائی کا استعمال 40 فیصد تک گھٹانا ہے۔ 2050 تک اس حکمت عملی کے تحت 700 ارب درہم بچائے جائیں گے۔

اس موقع پر نائب صدر و وزیراعظم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا تھا کہ امارات کی توانائی کے حوالے سے حکمت عملی تجدد پذیر توانائی، ایٹمی توانائی اور ماحول دوست کوہستانی توانائی کا امتزاج ہوگی۔ اس کے تحت امارات کی اقتصادی ضروریات اور ماحولیاتی اہداف میں توازن پیدا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ’ متحدہ عرب امارات کی معیشت میں شرح نمو برقرار رکھنے اور توانائی کی طلب کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے 2050 تک 600 ارب درہم کا سرمایہ لگایا جائے گا۔‘

Advertisement

 کچھ عرصہ قبل دبئی میں گلوبل ویلیج فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں تقریباً 78 ممالک  شریک ہوئے تھے اوراس موقع پر 26 پویلینزمیں دنیا بھر کی مصنوعات، کھانے اور ثقافتی شوز پیش کیے  گئے۔

Advertisement

اس کے علاوہ میلہ میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد دکانیں اور اسٹال لگائے گئے تھے  جس میں دنیا بھر کے  نامور برانڈز شامل تھے ۔ اس میلہ کا آغاز سن 1996 سے کیا گیا تھا اور جب سے اب تک ہر سال اس میلہ کو سجایا جاتا ہے، میلہ کے ذریعے لوگوں کو ثقافتی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ تجارتی نقطہ نظر سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر