Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام سے ہزاروں شہری حملوں کے سبب ترکی کی جانب ہجرت کرگئے

Now Reading:

شام سے ہزاروں شہری حملوں کے سبب ترکی کی جانب ہجرت کرگئے
ہجرت

ادلب ٹینشن فری زون میں رہائشی جگہوں پر حملوں کے نتیجے میں 12 ہزار شہری ہجرت کر کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شام میں اسد فورسز اور روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون میں رہائشی جگہوں پر حملوں کے نتیجے میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار شہری ہجرت کر کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

ادلب ٹینشن فری زون میں بے دخل کئے گئے شہریوں کے بارے میں ڈیٹا کوآرڈینیشن  دفتر کے ڈائریکٹر محمد حلّاج نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کے ادلب پر حملوں میں اضافوں کی وجہ سے ہجرت  کے اعداد و شمار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر محمد حلّاج نے کہا کہ سب سے زیادہ ہجرت  ادلب کے جنوبی علاقوں اور تحصیل مرات النعمان  کے دیہی علاقوں سے کی گئی ہے اور گھر سے بے گھر ہونے والے کنبوں کو فوری طور پر سر چھپانے  کے لئے خیموں، کمبلوں اور بستروں جیسی بنیادی اشیاء کی  فوری ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر محمد حلّاج نے  مزید کہا کہ ادلب ٹینشن فری زون میں شدت پکڑتے حملوں کی وجہ سے ماہِ نومبر سے لے کر اب تک 20 ہزار کنبوں پر مشتمل تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار شہری گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان مہاجرین رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان نے  مہاجرین کے مسائل سے متعلق ویڈیو بیان  میں کہا  تھا کہ پاکستان مہاجرین کی بڑی تعداد رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ پاکستان پچھلے چالیس برس افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانیوں نے مہاجرین کو پناہ دینے کے سلسلے میں بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم  نے  یہ بھی کہا  تھا کہ مہاجرین کی شاندار مہمان نوازی کرنے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ 80 فیصد سے زیادہ مہاجرین ترقی پذیر ممالک میں ہے جن میں  70 فیصد سے زیادہ مہاجرین خواتین اور بچے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا  کہ ایسے تنازعات کو روکنا ہوگا جن کے باعث مہاجرین کی بڑی تعداد جنم لیتی ہے اور ترقی یافتہ ممالک تنازعات کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر