نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک
نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک جبکہ درجنوں ذخمی اورلاپتہ ہوگئے ہیں ۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کےمطابق نيوزی لينڈ کےسیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیاجس کےنتیجے میں 5 سیاح ہلاک اوردرجنوںل اپتہ ہوگئے۔
ڈپٹی پولیس کمشنرجان ٹِمزکاکہناہےکہ قدرتی آفت کےوقت جزیرے پر 50 سےزائد سیاح موجود تھے۔ آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔ 23 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے 7 سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جان ٹِمزکےمطابق اب بھی 22 سےزائدسیاح لاپتہ ہیں۔
AdvertisementMy god, White Island volcano in New Zealand erupted today for first time since 2001. My family and I had gotten off it 20 minutes before, were waiting at our boat about to leave when we saw it. Boat ride home tending to people our boat rescued was indescribable. #whiteisland pic.twitter.com/QJwWi12Tvt
— Michael Schade (@sch) December 9, 2019
ریسکیوذرائع کےمطابق آتش فشاں پھٹنےکےبعد شدت کاحامل لاوا چاروں طرف پھیل گیاہےجوسمندرکی جانب رواں ہےجس کے باعث امدادی کاموں کےلیےحالات سازگارنہیں تاہم ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیاگیاہے۔ ہیلی کاپٹرکوبھی طلب کرلیاگیاہےاور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنداآرڈرن نے تصدیق کرتےہوئےکہاکہ دھماکےمیں پھنسےکچھ افرادغیرملکی تھے۔
ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے ہیں کہ آتش فشاں پھٹنےکےوقت جزیرے پریااس کےآس پاس متعددملکی اورغیرسیاح موجود تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شمالی آئی لینڈ سے 48 کلومیٹر کی مسافت پر وائٹ آئی لینڈ واقع ہے جس میں ایک سرگرم آتش فشاں بھی موجود ہے جس سے بھاری پتھر لاوا کے ساتھ پھٹ کر نکلتے ہیں اور سیاح اسی آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News