بھارت :حیدرآبادریپ کیس،ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

رومیصہ ملک - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

05th December, 2019

بھارت میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور زندہ جلانے والے ملزم کی والدہ نےاپنے ملزم بیٹےکو  زندہ  جلانے  کا مطالبہ کیاہے۔

بھارتی میڈیا  کےمطابق  بھارتی  شہر  حیدرآباد میں  لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کواجتماعی  ذیادتی کےبعدزندہ جلادیا تھا ۔

 ملزم چنٹاکنٹاکیشولوکی ماں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو اسی طرح زندہ جلایا جائے جیسے لیڈی ڈاکٹر کو زندہ جلاکر قتل کیا گیا تھا۔

ملزم کی ماں کاکہناہےکہ ’میرے بیٹے کوبھی ویسے ہی زندہ جلایاجائےجیسےمتاثرہ لڑکی جلی ہے۔

ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’کیا متاثرہ لڑکی کسی ماں کی بیٹی نہیں تھی؟ آج مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میں تصور کرسکتی ہوں کہ لڑکی کی ماں پر کیا گزری ہوگی‘۔

ملزم کی والدہ کی جانب سے بیٹے کو جلانے کے مطالبے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی لڑکی ریپ کےبعدنظرآتش

واضح رہےکہ  گزشتہ ہفتےحیدرآبادمیں27 سالہ ڈاکٹرپریانکاریڈی کو4ملزمان نے اجتماعی  زیادتی  کے بعد زندہ جلادیا تھا۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں اپنی سکوٹر پر جا رہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس دوران قریب سے ایک ٹرک گزرا جس میں سوار چار مردوں نے اسے زبردستی ٹرک میں ڈال لیا اور شہر سے باہر ویرانے میں لے جا کر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

لیڈی ڈاکٹر کے گینگ ریپ اورزندہ جلانےکے ہولناک واقعے پر بھارت بھرمیں احتجاج کی شدید لہرپھیل گئی ہے۔

 جس کے بعد  بھارتی پولیس نے لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار ملزمان کوگرفتاکرلیا۔ جن کی شناخت جولوشوا، جولو نوین،محمدپاشااورچنٹاکنٹاکیشولوکےنام سےہوئی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیورپاشااجتماعی زیادتی کااہم ملزم ہے۔

 


متعلقہ خبریں

نائجریا میں فوجی آپریشن کے دوران 120 ‘دہشت گرد ہلاک‘

نائجیریا میں فوجی آپریشن کے دوران 120 ‘دہشت گرد ہلاک‘

نائجیرین اور فرانسیسی فوجیوں کے جنوب مغربی نائجر میں مشترکہ آپریشن میں 120 "دہشت گرد" ہلاک اور...

ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں مذہبی آزادی پر بات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  اور مذہبی...

کورونا وائرس

کورونا وائرس کو روکنے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او )نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش...

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق

انڈونیشیا میں 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔...


ضرور پڑھیں

علی ظفر کے بارے میں احمد گوڈیل کا بڑا دعوی

پی ایس ایل کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ہر گزرتے...

وہ بھارتی اداکار جنھیں پاکستان آنا اچھا لگتا ہے

  بالی ووڈ کے لیجنڈاداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا...

نو سالہ بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

  آسٹریلیا میں ایک نو سالہ پست قامت بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا...

ڈین جونز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے دل جیت لئے

پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز نے میچ جیتنے کے...