سعودی عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش متوقع

محمد طیب - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

18th January, 2020

سعودی عرب  میں آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ماہرموسمیات عبدالعزیز الحصینیکے مطابق  دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی موسم سرما عروج پر ہے۔

ہفتے کی شام سے اتوار 19 جنوری تک مکہ، تبوک، قصیم، الباحہ اور ریاض کے شمالی علاقوں سمیت مدینے کے جنوبی اور الجوف کے مغربی علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

الحصینی نے ان علاقوں میں رہنے اور وہاں جانے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طوفانی سرد ہواؤں سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کا خصوصی طور پر اہتمام کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مملکت کے مختلف علاقے جن میں تبوک، طریف، حائل شامل ہیں میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ سکاکا، الجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب میں شدید سردی، مختلف شہروں میں برف باری

محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے مغربی ،وسطی شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

الجوف، شمالی حدود ، مشرقی ریجن، قصیم اور ریاض کے علاوہ مکہ اور مدینہ میں بھی موسم سرد رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر رہنے والوں کو گرد آلود ہواؤں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

گرد وغبار سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، خاص کر سانس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اشد ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرد سے بچنے کے لیے طبی ماسک ضرور استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں

بوکوحرام

کیمرون:بوکوحرام کاخودکش حملہ،8 افرادہلاک

کیمرون کے  شمال علاقےمیں عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام کےخود کش حملےمیں 8 شہری لقمہ اجل بن گئے۔...

رومانیہ

رومانیہ میں طبی عملےکی غفلت،10نومولوکوکورونا

رومانیہ میں طبی عملےکی غفلت سےاسپتال میں 10 نومولود بچےکوروناوائرس کاشکارہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق رومانیہ کےمحکمہ صحت...

سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا نے پنجے گاڑھ لیے

کورونا واءرس ایک ایسی وبا جس سے دنیا کا ہر ملک ہے پریشان، اس چ وبا نے...

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی

چین نے کروناوائرس  شکست دے  دی،چین میں 24 گھنٹوں میں اب تک مہلک وائرس سے کوئی موت...


ضرور پڑھیں

mani

راشن تقسیم کرتے وقت دکھاوا ضروری ہے،مانی

معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نےاس بات پر زور دیا ہے کہ دوسروں کی...

میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے جا نئیے یہ کس نے کہا!

سوشل میڈیا پرعاطف اسلم کی آواز میں اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن...

واٹس ایپ

جھوٹی معلومات اور افواہوں کی روک تھام, میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ کا سخت اقدام

میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق جعلی خبروں کو روکنے کے لیے...

Ya Allah madad transmission

یااللہ مدد ” کورونا وائرس پر بو ل چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن”

 پاکستان کا نمبر 1 چینل بول کورونا وائرس سے بچاؤ اور اللہ سے بخشش مانگنے کے لئے...