Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی میزائل حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون

Now Reading:

ایرانی میزائل حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون
پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون )نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں 34 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی  ہےکہ ایران کے 8 جنوری  کو  بغداد میں امریکی بیس  پر کیے گئے حملے میں 34 امریکی فوجیوں کو  شدید دماغی چوٹیں آئیں  ہیں۔

ایک ترجمان میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ فی الحال 17 فوجیوں کی اب بھی طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔ متاثرہ فوجیوں میں سے آٹھ کو مزید علاج کے لیے امریکہ بھیجا جا چکا ہے جبکہ دیگر نو کا جرمنی میں علاج جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  دیگر 17 فوجیوں میں سے 16 کا علاج عراق اور ایک کا کویت میں کیا گیا جس کے بعد تمام 17 ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ایران کی طرف سے کیے جانے والے حملے میں کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

Advertisement

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا نے ایران پر جوابی حملہ نہ کرنے کا فیصلہ  بھی کسی فرد کے زخمی نہ ہونے کے پیشِ نظر کیا  ہے۔

ابتداء میں تردید کے بعد گذشتہ ہفتے پینٹاگون کی جانب سے کہا گیا  تھا کہ 11 فوجیوں کو حملے کے نتیجے میں آنے والی گہری دماغی چوٹوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

عراق میں امریکی فوج کے خلاف شدید احتجاج

اور پھر دو روز قبل مزید فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آنے کا اعتراف کیا گیا تھا تاہم اس سے پہلے ان کی تعداد نہیں بتائی گئی تھی۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ عین الاسد بیس پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا تھا جبکہ زیادہ تر فوجیوں نے میزائل حملے کے دوران بنکرز میں پناہ لے لی تھی۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی۔

Advertisement

جس کے جواب میں ایران نے 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب میں بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے بغداد میں واقع امریکی ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم امریکا نے اس دعوے کے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


4 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر